مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی تھائی لینڈ میں شدید طوفان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور بلیک آؤٹ نے تقریباً 30 ہزار افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور کردیا۔ پابوک طوفان کے باعث جنوبی تھائی لینڈ میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے اور ہزاروں افراد اور سیاح محصور ہوگئے۔
طوفان کے باعث 75 کلومیٹر (45 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، تیز بارش اور طوفان نے ریاست کے جنوبی حصے کو نقصان پہنچایا اور بجلی کا نظام تباہ ہوگیا۔ طوفان کے باعث سیاحوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور اہم سیاحتی جزیرے کوہ ساموئی، کوہ پھنگن اور کوہ تاؤ پر تیز بارش کے باعث سیاح محصور ہوگئے جبکہ ایئرپورٹ بند ہونے اور فیری سروسز معطل ہونے کے باعث بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ کا تبصرہ